منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

جمعیت علماء اسلام نے وزیراعظم کا یورپی ممالک پر بیان کا معاملہ پارلیمان میں اٹھا نے کا اعلان کر دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کے شہر میلسی میں یورپی یونین ممالک سے متعلق بیان کا معاملہ جمعیت علماء اسلام نے پارلیمنٹ میں اٹھا دیا اس حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں باضابطہ تحریک جمع کروادی گئی، جس میں کہا گیاکہ یورپی یونین سے متعلق

وزیراعظم کے بیان پر ایوان میں بحث کروائی جائے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز میلسی میں جلسے کے دوران عمران خان نے یورپی سفیروں سے سوال کرتے ہوئے کہا تھا کہ یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کہ جو خط آپ نے ہمیں لکھا ہے کیا وہ آپ نے بھارت کو بھی لکھا ہے؟ ماضی میں نیٹو کا ساتھ دینے سے پاکستان کو کیا ملا؟ 80 ہزار لوگوں کی جانیں گئیں ملک کو 100 ارب سے زیادہ کو نقصان ہوا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کیا یورپی سفیروں نے ہمارا شکریہ ادا کیا جو کچھ ہم نے ان کے لیے کیا؟ افغان جنگ میں جب ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا، بلکہ آپ نے تو ہمیں اپنی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔انہوںنے کہاکہ جب بھارت نے کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی تو کیا، آپ نے بھارت سے رابطہ توڑا، تجارت بند کی؟ بھارت پر تنقید کی؟ کیا ہم آپ کے غلام ہیں کہ آپ جو کہیں گے وہ ہم کر لیں گے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…