منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کی تاریخ کا پہلا مارچ کا مہینہ ہےجس میں مردانہ، زنانہ اور درمیانہ مارچ ہورہا ہے،حافظ حسین احمد

datetime 7  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ قوم کو بتایا جائے کہ 48گھنٹوں میں کتنے ہفتے ہوتے ہیں، جعلی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانا کیا اس کو جائز تسلیم کرنا نہیں ہوگا، دنیا کی تاریخ کا پہلا مارچ کا مہینہ ہے جس میں مردانہ، زنانہ، درمیانہ اور فوجی مارچ ہورہا ہے۔

اتوار کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ بقول پی ڈی ایم کے پیپلز پارٹی نے ان کے پیٹھ میں چھرا گونپا ہے اب آصف زرداری ایک بار پھر ان کے پاس آئے ہیں تو کیا اب دوسرا چھرا گھونپیں گے وہ کہہ رہے ہیں کہ ہماری منزل ایک ہے لیکن راستے جدا ہیں،زرداری تھرڈ امپائر کا کردار ادا کرسکتے ہیں کیوں کہ امپائر تونیوٹرل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ساڑھے تین سال سے 48گھنٹوں کی بات کررہے ہیں لہذا بتایا اور سمجھایا جائے کہ 48گھنٹوں میں کتنے ہفتے ہوتے ہیں؟ ظاہر ہے مولانا فضل الرحمن نے سوچ سمجھ کر ہی بات کی ہوگی، انہوں نے کہا کہ 48گھنٹوں کی بات پر مسلم لیگ ن کے رہنما کہتے ہیں کہ یہ بات مولانا فضل الرحمن نے کی ہے ان سے پوچھا جائے لیکن ہم کہتے ہیں کہ ہم پی ڈی ایم سے پوچھتے ہیں کیوں کہ 48گھنٹوں والی بات میں نواز شریف، شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی بھی شامل تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ساڑھے تین سالوں سے یہی کہا جارہا ہے کہ استعفے آگئے، استعفے جیب میں پڑے ہیں، استعفے دیدئیے ہیں، استعفے دسمبر میں آجائیں گے، تحریک عدم اعتماد نہیں لائیں گے،سینٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیا جائے گا لیکن اسی اسمبلی سے سینٹ کا الیکشن لڑاگیا، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور صدر کا الیکشن لڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ اور جعلی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لاکرکیا اسی اسمبلی کی آئینی حیثیت کو تسلیم کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…