بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کے قریبی وزراء بھی ہمارے رابطے میں ہیں، خواجہ آصف

datetime 7  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے قریبی وزراء بھی ہمارے رابطے میں ہیں، ہم سے جو رابطہ کر رہے ہیں ان میں چند کو لینا بھی چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ خود چوہدری براداران، ایم کیو ایم کے پاس جا رہے ہیں کیا یہ عالمی سازش ہے؟

خواجہ آصف نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک آئین کے مطابق لائی جارہی ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم انٹرنیشنل بھکاری بن گئے، مہنگائی میں ہمارا تیسرا نمبر ہے، مہنگائی 100 فیصد بڑھی ہے، ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔خواجہ آصف نے کہا کہ اندرونی معاملات کو درست نہیں کریں گے تو بہتری نہیں آئے گی، جو بیانیہ عمران نے اپنایا اس میں کونسی بات پوری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کیا آئی ایم ایف سے نجات ہوئی؟ 40 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں نواز شریف کے ساتھی سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ 70 کروڑ روپے اسمبلی ہال کی تعمیر میں لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں عالمی بھکاری بنا دیا ہے لیکن عوام کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس کا حساب لیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پشاور مسجد میں دھماکہ ہوا جس میں 62 سے زائد جانیں چلی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کلمہ گو اور انسانوں کا قتل عام ظلم ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو حق حاصل نہیں کی وہ کسی مسلمان بھائی کی جان لے۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے دہشت گردی ختم کی لیکن اب دوبارہ پنپ رہی ہے۔ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کھاد، چینی ، گھی ، پٹرول اور گندم کی چیزوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد چوروں اور ڈاکوؤں کی پناہ گاہ بن گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…