اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

یوکرین میں جنگ کا عالمی معیشت پر گہرا اثر پڑیگا آئی ایم ایف نے خبر دار کردیا

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا کہ وہ یوکرین کی ہنگامی مالی اعانت کے لیے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی درخواست کو آئندہ ہفتے کے اوائل میں منظوری کے لیے اپنے بورڈ میں لائے گا اور ہمسایہ ملک مالڈووا میں حکام کے ساتھ فنڈنگ کے اختیارات کے بارے میں

بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایک بیان میں آئی ایم ایف نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کے باعث توانائی اور اناج کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، جنگ کی وجہ سے 10 لاکھ پناہ گزین پڑوسی ممالک پہنچ چکے ہیں جبکہ روس پر متعدد اقتصادی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔آئی ایم ایف نے منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی زیرصدارت بورڈ میٹنگ کے بعد ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور آؤٹ لک غیر معمولی غیر یقینی صورت حال کا شکار ہے جبکہ معاشی نتائج پہلے ہی بہت سنگین ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوکرین ، روس کی جاری جنگ اور اس سے منسلک پابندیوں کا عالمی معیشت پر بھی شدید اثر پڑے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ بحران مہنگائی اور معاشی سرگرمیوں کو ایک ایسے وقت میں منفی جھٹکا دے رہا ہے جب قیمتوں کا دباؤ پہلے ہی بہت زیادہ تھا۔کہا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کے جھٹکے دنیا بھر میں محسوس کیے جائیں گے ، ایسی صورت میں حکام کو غریب گھرانوں کے لیے مالی امداد فراہم کرنی چاہیے جن کے لیے خوراک اور ایندھن کے اخراجات کا زیادہ حصہ ہوتا ہے اور مزید یہ کہا کہ اگر جنگ بڑھی تو معاشی نقصان بڑھ جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…