جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

فضل الرحمان اور میں ہم عمر ہیں کبھی بھی ہمیں بلاوا آ سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلسی (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف جیل جانے کے ڈر سے جلدی جلدی عدم اعتماد میں لگا ہوا ہے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجرم نمبر ون نواز شریف جو جھوٹ کر بالی وڈ کی اداکاری کرکے ملک سے باہر چلا گیا، ماضی میں اٹک جیل سے جھوٹ بول کر نواز شریف بھاگا تھا،

ملک کا تین مرتبہ کا وزیر اعظم اور اس کے بچے اربوں روپے کے محل میں رہتے ہیں، جب پوچھتے ہیں کہ پیسہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں کہ ہم تو ملک سے باہر رہتے ہیں، یہ لوگ صرف ملک کو لوٹنے کے آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسرا مجرم ہے شہباز شریف ہے، اگر شہباز شریف کا پتہ کرنا ہے تو مقصود چپڑاسی کو لے آئیں جس کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑ روپے آئے، ان لوگوں نے کھیل لگایا ہوا ہے، بھگوڑا اور اس کی بیٹی فوج کو برا بھلا کہتے ہیں اور شہباز شریف کو جو بھی بوٹ نظر آتا ہے اس بوٹ کی پالش شروع کر دیتا ہے، شہباز شریف ڈرا ہوا ہے کہ اسے جیل جانا ہے اس لیے جلدی جلدی عدم اعتماد میں لگا ہوا ہے۔سابق صدر آصف زرداری کو تنقید کا نشان بناتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زرداری کو آئے ایک سال نہیں ہواکہ دنیا میں ٹین پرسنٹ کی دھوم مچ گئی، کتابوں اور مضامین پر ان کی چوری کا ذکر ہوا،فلمیں بنیں، حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ زرداری نے بنایا، زرداری نے سرے محل بیچ کر پیساپاکستان بھجوایا، پرویز مشرف نے این آر او دیا رو زرداری نے وہ پیسہ بھی ہضم کرلیا۔عمران خان نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نام بگاڑتے ہوئے تنقید کی اور کہا کہ چوتھے نمبر پر فضلو ہے، انہیں کبھی مولانا نہیں کہوں گا، مولانا پڑھے لکھے لوگ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان ڈیزل پرمٹ بیچ کر پیسے بناتاہے،

فضلو بتاؤ ان ڈاکوؤں کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ فضلو آپ کی اور میری عمر ایک ہے، ہمیں سوچنا چاہیے اوپر والا کب بلاوا دے دے، فضلو آپ کا وزن بھی ذرا زیادہ ہے، آپ کو خوف خدا نہیں، آپ مدرسے کے بچوں کو سیاست چمکانے اوربلیک میل کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں، یہ چار لوگ مل کر عدم اعتماد کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…