اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

شین وارن کا موت سے 4 دن پہلے اپنا وزن کر کے بالکل فٹ ہونے کی خواہش کااظہار

datetime 5  مارچ‬‮  2022 |

سڈنی(این این آئی)سابق مایہ ناز سپن بائولر شین وارن نے موت سے 4 دن پہلے اپنا وزن کر کے بالکل فٹ ہونے کی خواہش کااظہار کیا ۔دنیا کے بہترین لیگ اسپنر کی فہرست

میں شمار سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے اپنی موت سے چار دن قبل 28 فروری کو ٹوئٹر پر ایک خواہش کا اظہار کیا تھا جس کیلئے انہوں نے کوششیں بھی شروع کردی تھیں۔شین وارن نے28 فروری کو پیغام میں لکھا کہ خود کو دوبارہ فٹ اور تندرست کرنے کے لیے ایکسرسائز شروع کردی ہے جس کا دسواں روز ہے۔انہوں نے بتایا تھا میرا ہدف ہے کہ جولائی تک ماضی کی طرح وزن کم کرکے بالکل فٹ ہوجائوں۔شین وارن نے اپنے ہدف سے متعلق ماضی کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں چل بسے، سابق کرکٹر کے انتقال کی خبر نے ان کے چاہنے والوں اور ساتھی کرکٹرز کو افسردہ کردیا۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…