منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

میاں صاحب نے اپنے حق میں 8 دستاویز پیش کیں سب جعلی ہیں، 3 بار وزیر اعظم رہنے والا اپنے دفاع میں ایک بھی مستند دستاویز نہیں دے سکا، اعتزاز احسن

datetime 5  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کی صوابدید ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیتے ہیں۔ایک انٹرویومیں اعتزاز احسن نے کہا کہ

ہمارے لانگ مارچ کا مقصد دھرنا دینا نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پی پی عوامی مارچ کے بعد عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک لانا آئینی اور قانونی حق ہے، چوہدری برادران کی صوابدید ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیتے ہیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ میاں صاحب نے اپنے حق میں 8 دستاویز پیش کیں سب جعلی ہیں، 3 بار وزیر اعظم رہنے والا اپنے دفاع میں ایک بھی مستند دستاویز نہیں دے سکا۔انہوںنے کہاکہ ضروری نہیں ہوتا آپ آج ہی کامیاب ہوجائیں، ن لیگ پر اعتبار کم ہی کیا جائے تو بہتر ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ 23 مارچ کو پریڈ کئی سالوں سے ہورہی ہے، پی ڈی ایم کی 23 مارچ کی کوئی پلاننگ نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کرکے دکھادیا ہے، بلاول بھٹو نے پنجاب میں اپنے کارکنوں کو متحرک کردیا ہے، انہوں نے بڑا کام کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…