جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں آئی سی سی کی ٹاپ 10 رینکنگ میں موجود دنیا کے واحد بلے باز بن گئے

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن ) پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کا انٹرنیشنل رینکنگ پر راج برقرار ہے کیونکہ وہ دنیا کے واحد بلے باز ہیں جو کھیل کے تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ اس سے قبل سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی ہر ایک فارمیٹ

میں ٹاپ 10 میں شامل تھے لیکن وہ T20I رینکنگ میں 11ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ ٹیسٹ رینکنگ میں ان کا 7واں اور ون ڈے رینکنگ میں دوسرا نمبر برقرار ہے۔دوسری جانب بابر نے تمام فارمیٹس میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔ وہ ODI اور T20I رینکنگ میں دنیا میں نمبر 1 جب کہ ٹیسٹ رینکنگ میں 9 ویں نمبر پر ہے۔ شاندار بلے باز کا مقصد ٹیسٹ رینکنگ میں اوپر جانا اور اپنے آپ کو دنیا کے بہترین بلے باز کے طور پر منوانا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے تاریخی دورے پر آنے والی آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔دریں اثناء کوہلی سری لنکا کے خلاف اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ ویرات کوہلی جنہوں نے پچھلی دہائی کے ایک لمبے حصے کے لیے بیٹنگ چارٹ پر راج کیا اب کافی عرصے سے فارم کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے آخری بار 2019ء میں بین الاقوامی سنچری سکور کی تھی اور اس کے بعد سے وہ اپنی پرانی فارم بحال نہیں کرپائے ہیں۔ دوسری جانب بابراعظم پچھلے کچھ سالوں میں بہترین بلے باز بن گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…