ریاض (این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم میں پہاڑی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ایک نئے منصوبے تروجینا کا اعلان کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ ماحولیاتی سیاحت کے اصولوں پر مبنی پہاڑی سیاحت کونئی جہت دینے میں انتہائی اہم کردار ادا کریگا، جس سے مملکت میں لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا اور انہیں صحت مندانہ ماحول میسر آئے گا۔