راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز اونچی سطح پر بیٹھے کتوبر کو خاص مہمان قرار دیدیا ۔ جمعہ کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میچ کے دور ان پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی
جس میںراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کسی اونچی سطح پر کتوبر کو بیٹھے دیکھاجاسکتا ہے اور اس کے برابر رکھا انڈا بھی نظر آرہاہے ۔پی سی بی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ جوانوں سے آغاز کریں، بینو قادر ٹرافی دیکھنے کے لیے راولپنڈی اسٹیڈیم کا خصوصی مہمان یہاں موجود ہے۔