منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین سے مقابلے کیلئے امریکہ بھارت کی دفاعی صلاحیتوں کو تیزی سے بڑھانے لگا

datetime 4  مارچ‬‮  2022 |

واشنگٹن/بیجنگ (این این آئی)امریکہ کے مطابق چین ہر موڑ پر بھارت کو بھی اسی طرح اکسا رہا ہے، جس طرح وہ امریکہ کے ساتھ کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسی لیے واشنگٹن بھارت کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ چین ہر موڑ پر بھارت کو اسی انداز سے اکسا رہا ہے

جس طرح اس کا سلوک امریکہ کے ساتھ ہے۔ اہل کار کے مطابق اسی لیے واشنگٹن بھارت کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط تر کرنے کے مقصد سے اپنی پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے پر عزم ہے۔بھارت اور چین کے تعلقات اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ مشرقی لداخ کی سرحد پر تنازعے کے سبب دونوں ملکوں کی افواج گزشتہ تقریبا ڈیڑھ برس سے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ فریقین میں کئی ادوار کی بات چیت کے باوجود کشیدگی میں کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے۔جنوبی ایشیا اور وسطی بھارت سے متعلق معاون سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو سینیٹ کی ایک ذیلی کمیٹی کے ارکان کو خطے کی صورت حال کے بارے میں بتا رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جس انداز میں بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی کے ساتھ چین امریکہ کو للکار رہا ہے، وہ اسی طرح ہر موڑ پر بھارت کو بھی اکستا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا،چونکہ چین نے سرحد پر حملے کے لیے ذمہ دار رجمنٹ کے کمانڈر کو اولمپک مشعل بردار کے طور پر منتخب کیا تھا اسی لیے بھارت نے بیجنگ اولمپک کھیلوں کا سفارتی بائیکاٹ بھی کیا۔2020 ء میں مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں ہونے والی ان جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔چین نے بھی اس جھڑپ میں اپنے چند فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔معاون سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو نے سینیٹ کی کمیٹی کو یہ بھی بتایا کہ چین کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امریکا بھارت کی دفاعی قوت بڑھانے کی اپنی رفتار تیز تر کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا،ہم اپنی دفاعی شراکت داری میں پیش رفت کو تیز تر کرنے اور چینی اشتعال انگیزیوں کو روکنے کے لیے بھارت کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ اس سلسلے میں مضبوط بحری تعاون، بہتر معلومات اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے ساتھ ہی خلائی اور سائبر اسپیس جیسے ابھرتے ہوئے میدانوں میں بھی ہم نے بھارت کے ساتھ تعاون کو بڑھا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…