منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئی سی سی ، آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے پاک آسٹریلیا سیریز کو تاریخی قرار دیدیا

datetime 4  مارچ‬‮  2022 |

راولپنڈی(این این آئی)آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس ،آسٹریلیا کرکٹ چیف نک ہلکے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریز کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی تیاریاں دیکھ کر اعتماد مزید بڑھ ،سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کو بھی فروغ ملے گا،پاکستان اور آسٹریلیا کے

درمیان سیریز کرکٹ سے بڑھ کر ہے، حالیہ سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے ۔ جمعہ کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس،پاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین ،آسٹریلیا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو نک ہلکے،آسٹریلیا کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے بھی اہم ہے۔انہوںنے کہاکہ شائقین کرکٹ کودونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا کے مایہ ناز کھلاڑ یراڈ ماش کے انتقال پر افسوس ہے ۔اس موقع کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہکلے نے کہا کہ پاکستان میں آج تاریخی دن ہے،آسٹریلیا کی ٹیم کے شاندار استقبال پرپی سی بی اورپاکستانی کرکٹ مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی تیاریاں دیکھ کر اعتماد مزید بڑھ گیاہے۔ کرکٹ سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کو بھی فروغ ملے گا۔انہوںنے کہاکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔ نک ہلکے نے کہاکہ پاکستان میں آسٹریلیا کی ٹیم کا تاریخی استقبال کیا گیا، پی سی بی اور پاکستان میں کرکٹ مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو فروغ ملا ہے۔آسٹریلیا کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہاکہ پاکستان عوام کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ، ہمیں معلوم ہے کہ شائقین اسٹیڈیم پہنچ کر کھلاڑیوں کو سپورٹس کرینگے ۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے 24سال بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا اہم دن ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی مداحوں نے آسٹریلیا کودیکھنے کیلئے24 سال انتظارکیا،راولپنڈی ٹیسٹ سے دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ روابط کا نیا آغاز ہوگا۔انہوںنے کہاکہ فخر ہے کہ میرے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداران بیٹھے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر شکر گزار ہیں، پاکستانی عوام کی جانب سے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔فیصل حسنین نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کرکٹ سے بڑھ کر ہے، حالیہ سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…