منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

datetime 4  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (آ ن لائن)مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ رات ملک میں داخل ہوگا ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہوائیں چلنے، گرچ چمک کیساتھ بارش برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوا ؤ ں کا سلسلہ ہفتے کی رات سے ملک میں داخل ہوگا جو کہ جمعرات تک

جاری رہنے کا امکان ہے۔مغربی ہو اؤ ں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہوا ؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، برفباری وژالہ باری کا سبب بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلع ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز سمیت تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اور پیشگی اقدامات کرنے کیلیے ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ کسی بھی جانی ومالی نقصان سے بچاؤ کو یقینی بنایا جاسکے۔این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایات بھی کی ہیں تاکہ موسم کی وجہ سے راستے بند ہونے کی صورت میں بروقت اقدامات کیے جاسکیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو مسافروں اور سیاحوں کو موسم کی تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…