بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے 25ارکان اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا ساتھ دینے پر رضا مند، اہم وفاقی ادارے کی وزیر اعظم کو رپورٹ میں انکشاف

datetime 4  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے تحریک انصاف کے 38ارکان اسمبلی ٹوٹنے کادعویٰ کر دیا ہے جبکہ ایک اہم وفاقی ادارے نے وزیر اعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی ہے کہ تحریک انصاف کے 25ارکان قومی اسمبلی اپوزیشن کیساتھ رابطو ں میں ہیں اور ان کے ساتھ مستقبل کے وعدے ہوچکے ہیں

اور بعض ارکان کو بھاری رقوم کی بھی پیشکش کی گئی ہے اس ضمن میں ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاکہ اپوزیشن نے اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ق)اور ایم کیو ایم کی طرف سے واضح جواب نہ ملنے پر تحریک انصاف کے اندر سے ایک بڑا گروپ بنانے کیلئے کوششیں تیز کر دی گئیں جس میں اپوزیشن کو کافی کامیابی ملی ہے اور یہ دعویٰ کیا جارہاہے کہ 38ارکان اسمبلی اپوزیشن کی حمایت کر نے پر رضا مند ہوگئے ہیں رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا کہ ایک اہم وفاقی ادارے نے وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہاگیاکہ تحریک انصاف کے 25ارکان قومی اسمبلی اپوزیشن کی تحریک کی حمایت کر نے پر رضا مند ہوگئے ہیں ان میں سے اکثر کو جن کا تعلق پنجاب سے ہے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کا ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ کچھ ارکان کو بھاری رقوم کی پیشکش کی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیاگیاکہ خیبر پختون خوا سے تحریک انصاف کے چار ارکان اسمبلی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اپنے معاملات طے کرلئے ہیں جبکہ سندھ اور کراچی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے پانچ ارکان پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں جن میں ایک اقلیتی اور خاتون نشست پر رکن بننے والی بھی شامل ہے جبکہ دیگر کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…