منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں 2000 سستے گھروں کی قرعہ اندازی کردی

datetime 4  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے فراش ٹاون اسلام آباد میں 2000 سستے گھروں کی قراندازی کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق 800 مربعہ فٹ گھر کی کل قیمت صرف 32 لاکھ روپے مقرر کی گئی،حکومت کی جانب سے ہر گھر کیلئے 3 لاکھ روپے کاسٹ سبسڈی دے جائے گی۔ ترجمان نیا پاکستان ہاؤسنگ عاصم شوکت علی کے مطابق وزیر اعطم عمران خان نے پہلے مرحلے میں 2 ہزار گھروں کی قراندازی کی۔

انہوں نے کہاکہ خوش نصیب افراد کو مارک آپ سبسڈی کے تحت 38 ہزار روپے ماہانہ قسط کی بجائے صرف 13 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ قراندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب افراد ماہانہ کرایہ کی ادائیگی میں دی جانے والی رقم کے جگہ اب اپنا گھر حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں قراندازی میں شامل 8700 افراد میں سے 2000 خوش نصیب افراد گھر حاصل کریں سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس دور میں 800 مربعہ فٹ کا گھر صرف 32 لاکھ میں ملنا کسی معجزہ سے کم نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت غریب طبقے کو اپنا گھر خریدنے کے خواب کو پورا کر رہی ہے، گھروں کی الاٹمنٹ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے،بڑھتی ہوئی آبادی اور شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کے تدارک کے لیے اونچی عمارتوں کی تعمیر کے ماڈل کو اپنایا جائے۔ جمعہ کور وزیر اعظم عمران خان نے ایک سادہ تقریب میں فراش ٹاؤن اسلام آباد کے کم لاگت اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کا انعقاد کیا۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت غریب طبقے کو اپنا گھر خریدنے کے خواب کو پورا کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ گھروں کی الاٹمنٹ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی اور شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کے تدارک کے لیے اونچی عمارتوں کی تعمیر کے ماڈل کو اپنایا جائے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ فراش ٹاؤن منصوبہ نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈویلیپمٹ اتھارٹی اور سی ڈی اے کے اشتراک سے مکمل کیا جا رہا ہے جو کے 2000 کم لاگت اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 32 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جس میں 3 لاکھ روپے حکومت سبسڈی فراہم کرے گی جس کی بدولت فی یونٹ لاگت 29 لاکھ رہ جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے اسلام آباد میں اپنا گھر خریدنے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی سے یہ منصوبہ مکمل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپارٹمنٹس کی خرید کے لیے پرایوئٹ بنک آسان اقساط پر قرضے کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سبسڈی کی بدولت ان اپارٹمنٹس کی ماہانہ قسط 13000 روپے ہوگی جبکہ مارکیٹ ریٹ 38000 روپے بنتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…