منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

فری ٹکٹ دیتے ہیں اپوزیشن آئے میچ دیکھے ، چائے بھی پلائیں گے ،فواد چوہدری کی اپوزیشن کو میچ دیکھنے کی دعوت

datetime 4  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو میچ دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فری ٹکٹ دیتے ہیں اپوزیشن آئے میچ دیکھے ، چائے بھی پلائیں گے ،ہم پاکستان اور بھارت میں کھیل کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،بھارت سازشوں کے بجائے ٹیم پاکستان بھیجے ،وزیراعظم عمران خان میچ دیکھنے آئیں گے ۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گور نر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاکہ 24سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی ہے جس کے ہم شکر گزار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہورہی ہے ، اپوزیشن کو فری ٹکٹ دیتے ہیں وہ آئے میچ دیکھے ہم چائے بھی پلائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن ہمیشہ عوام کے خلاف ہی کھڑی ہوتی ہے،پیسے لوٹنے کا معاملہ ہو، کھیل کا معاملہ ہو، ہمیشہ عوام کے خلاف ہوتے ہیں۔ ایک سوال پر وزیراطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن ان فٹ ہے ، میچ نہیں کھیل پائیگی۔ آسٹریلیا ٹیم کی پاکستان آمد پر بھارتی سازشوں کے حوالے سے کئے گئے سوال پر وزیراطلاعات نے کہاکہ چاہتے ہیں بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کھیلنے آئے۔ انہوںنے پاک بھارت سیریز کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت سازشوں کی بجائے پاکستان آ کر کھیلے ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے لوگوں کے درمیان رابطے بحال ہونے چاہئیں ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے ساتھ کرکٹ بحال ہونی چاہیے ،فلم اور میوزک بحال ہو ناچاہیے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی 65فیصد عوام نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ نہیں دیا، بھارت میں بھی نریندر مودی کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں ،بھارتی وزیر اعظم کو صورتحال کو سمجھنا چاہیے ۔ ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ گور نر سندھ عمران اسماعیل وزیر اعظم کے پاس جارہے ہیں ، امید ہے وزیراعظم عمران خان میچ دیکھنے آئیں گے۔اس موقع پر عمران اسماعیل نے کہاکہ فواد چوہدری نے اپوزیشن کو اچھی پیشکش کی ہے ، ٹکٹ فری دینگے اور بریانی بھی کھلائیں گے اس سے زیادہ ڈھیل نہیں دے سکتے ۔گور نر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ سے جیتتے آرہے ہیں اور 1992کا ورلڈ کپ بھی جیتا ہے ، انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے اپوزیشن کو بھی شکست دی ہے ، اپوزیشن کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…