منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت شروع ہوچکا ہے، احسن اقبال

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت شروع ہوچکا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سربراہان کی مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور اس بات پر اصولی اتفاق ہے کہ

حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد جلد از جلد پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی پاکستان کے لیے خطرہ بن چکی ہے، حکومت کے پاس این آر او نہیں دوں گا جیسی تقریریں کرنے کے سوا کچھ نہیں، اس لیے اپوزیشن سمجھتی ہے کہ تمام بحرانوں کا فوری حل آزادانہ انتخابات ہیں۔انہوںنے کہاکہ نمبر گیم پوری ہے تاہم کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے ہو، اس مقصد کے لیے حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطے میں ہیں اور انہیں دعوت دے رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ رہا ہے تاکہ تحریک عدم اعتماد کو اکثریت سے نہیں اتفاق رائے سے پیدا کریں گے، جب تحریک آئے گی تو عوام کو خود اندازہ ہو گا کہ توقع سے زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو سمجھ آرہا ہے کہ پچ بیٹنگ کیلئے ساز گار نہیں رہی اور گیند بھی ان کو نظر نہیں آرہی ہے لہٰذا اب ان کو گھبرانا چاہیے کیونکہ ان کے گھبرانے کا وقت شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ مارچ میں عموماً مارچ پاسٹ ہوتی ہے، تو اس مہینے حکومت کو بھی مارچ کیا جانا مفید رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…