منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

صحافی اطہر متین کے قتل کے روز کہاں سے آئے؟ کہاں گئے؟ گرفتار ملزم کے انکشافات

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزمان نے وقوعہ کے روز کی تمام تفصیلات پولیس کو بتادیں۔ ملزمان یومیہ بنیادوں پر واردات کے لیے کراچی آتے اور حب واپس چلے جاتے تھے۔تفتیشی ٹیم کو دیے گئے بیان میں گرفتار

ملزم نے اپنے گروپ کے ساتھ کراچی سے ایک ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کے مطابق اطہر متین کے قتل کے روز وہ حب بلوچستان سے صبح ساڑھے 6 بجے کراچی پہنچے تھے۔ملزم اشرف کے مطابق انہوں نے لائنز ایریا میں آکر کراچی میں زیر استعمال موبائل فون کھولا تھا۔ملزم کے مطابق شکار کی تلاش میں وہ موٹر سائیکل سے گارڈن سے ہوتے ہوئے نارتھ ناظم آباد پہنچے تھے کہ واردات کے دوران اطہر متین کے ساتھ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ملزم کے مطابق اطہر متین پر فائرنگ کے بعد وہ سعید آباد سے ہوتے ہوئے شیر شاہ پہنچے۔ شیر شاہ پل پر پہنچ کر انہوں نے سوا 9 بجے موبائل فون بند کردیا اور حب چلے گئے۔اس نے بتایا کہ کورنگی میں انور نے ایک گھر کرائے پر لے رکھا تھا، حب سے صبح 4 بجے معمول کے مطابق نکلتے تھے، کورنگی میں کپڑے بدلتے تھے۔ کراچی آکر پولیس سے بچنے کے لیے پینٹ شرٹ پہنتے تھے۔ملزم کے مطابق صبح کے وقت پولیس پٹرولنگ نہ ہونے کی وجہ سے دفاتر جانے والے افراد ٹارگٹ ہوتے تھے۔ملزم کے مطابق وہ سال میں دو مہینے خضدار سے حب آکر ٹھہرتے تھے۔ روزانہ دو سے تین موٹر سائیکلیں چھینتے تھے۔ملزم کے مطابق یہی ان کا روزگار تھا اور وہ کئی ماہ سے یہی کام کر رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…