منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پارلیمنٹ کی تزئین و آرائش میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا انکشاف

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد( آن لائن )پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن کمیٹی خواجہ آصف کا پارلیمینٹ کی تزئین و آرائش میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی ایک ایک اجلاس کے لئے اس وقت پارلیمینٹ کے دو سے تین فلور ادھیڑے جا چکے ہیں 70کروڑ خرچ کیا جا رہا ہے ، پارلیمنٹ کی مرمت کے متعلق چئیرمین پی اے سی نے

آئیندہ ہفتے سیکرٹری خارجہ اور چیئرمین سی ڈی اے سیکرٹری اسمبلی کو طلب کرلیا ہے، کمیٹی اجلاس میں وزارت ہاوسنگ و تعمیرات میں ہونے والی بے قاعدگیوں کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ٹھیکے داری نظام نے ملک تباہ کردیا ہے ہر منصوبے کی لاگت بڑھ گئی ہے ،ہم تو تیار ہیں آڈٹ والے نخرے کرتے ہیں ڈی جی پی ڈبلیو ڈی کا بیان ، اڈیٹر جنرل کا جواب ایسی زبان اور الفاظ استعمال نہ کیے جائیں ہم اپنی آئینی ڈیوٹی کرتے ہیں، آپ کسی چوک میں نہیں بیٹھے ہویے جو ایسی زبان استعمال کررہے ہیں چئیرمین کمیٹی ہی ڈبلیو ڈی حکام پر برس پڑے۔گذشتہ روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں پی اے سی کے چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا۔پی اے سی چیئرمین رانا تنویر حسین ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی پر برس پڑے سیکرٹری ہاؤسنگ کوئی اور بیان دے رہا ہے ڈی جی کچھ اور کہہ رہا ہے ایک منصوبے کا ریکارڈ نہ دینے پر پی اے سی کا اظہار برہمی انکوائری کا حکم دے دیا ہے چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ افسوسناک صورتحال ہے ایک ہی وزارت کے افسران کا موقف الگ الگ ہیوزارت ہاوسنگ کے آڈٹ پیراز سے متعلق محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے پر کمیٹی کا اظہار برہمی کا اظہارہم تو تیار ہیں آڈٹ والے نخرے کرتے ہیں ڈی جی پی ڈبلیو ڈی کا بیان ، اڈیٹر جنرل کا جواب ایسی زبان اور الفاظ استعمال نہ کیے جائیں ہم اپنی آئینی ڈیوٹی کرتے ہیں

اس پر سیکرٹری ہاؤسنگ اور چیئرمین پی اے سی کا بھی ڈی جی پی ڈبلیو ڈی کے ریمارکس پر اظہار برہمی آپ کسی چوک میں نہیں بیٹھے ہویے جو ایسی زبان استعمال کررہے ہیں چئیرمین کمیٹی ہی ڈبلیو ڈی حکام پر برس پڑے۔ اجلاس میں وزارت ہائوسنگ وتعمیرات کے 2019.20 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی اجلاس میں وزارت ہائوسنگ وتعمیرات کی جانب سے جی 13 سیکٹر کیحوالے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکٹر جی 13 بنیادی

طور پر سرکاری ملازمین کے لئے لایا گیا۔ اس میں 6028 پلاٹ ہیں۔ مارچ 2015 میں وفاقی محتسب کے فیصلے کے تحت اس کی ڈویلپمنٹ کا کام فیڈرل ایمپلائیز ہائسنگ اتھارٹی کے سپرد کیا گیا۔ انہوں نے پی اے سی کو جی 13 میں کشمیر ایونیو اپارٹمنٹس کے منصوبت کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ اس منصوبے کے تحت مختلف ٹاورز پر 16 فیصد کام ہوا ہے۔ اس منصوبے پر کام 2020 میں شروع ہوا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ منصوبوں

کی تعمیر میں تاخیر بڑی تکلیف دہ بات ہے۔ وزارت نے پی اے سی کے استفسار پر بتایا کہ یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہونا ہے۔ عمر کے لحاظ سے سنیارٹی کا تعین کرکے الاٹمنٹ کی جاتی ہے۔ تین بیسمنٹس بن چکی ہیں۔ سریئے اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بھی تاخیر کی ایک بڑی وجہ ہے۔ سیکرٹری ہائوسنگ نے بتایا کہ اگست تک یہ منصوبہ ٹھیک جارہا تھا ستمبر میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ٹھکیدار نے کام روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ

پورے پاکستان میں منصوبوں کا یہی حال ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ کس طرح 100 فیصد قیمتوں میں اضافہ کی صورت حال سے نمٹا جائے اور ٹھیکیداروں کو ریلیف دیا جائے۔ پی اے سی کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ ٹھیکیداروں کا وطیرہ بن چکا ہے۔ جتنی کنٹریکٹ منں گنجائش ہو اتنا اضافہ تو ٹھیک ہے ورنہ ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کیا جائے۔ سیکرٹری ہائوسنگ نے کہا کہ ہم نے کنٹریکٹر کو نوٹس جاری

کیا ہے۔ انکی ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم سے رجوع کیا ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ٹھیکیداری نظام نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ جان بوجھ کر تاخیر کرتے ہیں اور پھر ایسکیلیشن مانگتے ہیں۔ پی اے سی کے استفسار پر سیکرٹری ہائوسنگ نے بتایا کہ ٹھیکدار کو ایڈوانس کی مد میں ایک ارب 40 کروڑ روپئے ادا کئے گئے ہیں۔ رانا تنویر نے کہا کہ ٹھکیدار کی تو موج لگی ہے وہ گھر سے تو کچھ نہیں لگاتا۔ چئیرمین پی اے سی نے مزید کہا کہ

سڑکوں کی تعمیر کے اخراجات بڑھ گئے ہیں تو کاشت کاروں کا بھی سوچا جائے ٹھیکے داری نظام نے ملک تباہ کردیا ہے ہر منصوبے کی لاگت بڑھ گئی ہے۔ایک منصوبے میں ٹھیکے دار کو 1.4 ارب روپے ایڈوانس دیا گیا پی اے سی کیا کرسکتی ہے ہم تو پھنسے ہوئے ہیں یہ لوگ وزیراعظم کو بریفننگ دے کر لاگت بڑھا دیتے ہیں۔حکام وزارت ہاوسنگ کے مطابق ٹھیکے دار کو پیسے نہ دین تو وہ کام روک دیتا ہے اس پر چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ

ایسے لگتا ہے کہ ٹھیکے دار کیلیے پوری حکومت لگ گئی ہے۔جی تیرہ میں بنائی جانے والی عمارت کیلیے اضافی پیسے دے دیے گئے۔پی اے سی کے احکامات پر منصوبے رکے ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رکن کمیٹی خواجہ آصف کی پارلیمینٹ کی تزین و آرائش میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پارلیمینٹ کے دو سے تین فلور ادھیڑے جا چکے ہیں،فرش پر ایسی ٹائلیں لگائی جا رہی ہیں جن کی کوالٹی تھرڈ کلاس ہے،

ٹھوس لکڑی کی جگہ چپ بورڈ والی میزیں اور دروازے لگائے جا رہے ہیں، یہ دروازے تیس سال سے لگے ہیں ان کو کچھ نہیں ہوا،پی اے سی اس کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام کو بلائے،پبلک اکاونٹس کمیٹی نے اگلے ہفتے سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری قومی اسمبلی، چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں کمیٹی کے ارکان مشاہد حسین سید، سردار نصراللہ دریشک ، ڈاکٹر حیدر علی ، نیاز جھکڑ، شیخ روحیل اصغر ، خواجہ شیراز محمود ، منزہ حسن ، خواجہ آصف ، حنا ربانی کھر ، شبلی فراز سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…