منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

ن لیگ نے پٹرول کی قیمت میں 70 روپے فی لٹر کمی کا مطالبہ کر دیا

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلانات ‘بہروپیے’ کی نئی شعبدہ بازی ہے، عمران صاحب جھوٹ کا نیا دور آپ کی کرسی نہیں بچاسکتا، تحریک عدم اعتماد گرتی ہوئی دیوار کیلئے آخری دھکا ثابت ہوگی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب عوام جانتی ہے آپ کا اب ہر

اعلان جھوٹا اور اپنے اقتدار کی ڈوبتی کشتی بچانے کے لئے ہے، ساٹھ لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیا گیا، 30 ہزار روپے کا ڈھونگ، آپ کو لگتا ہے لوگ مان جائیں گے، فارن فنڈنگ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کی؟عوام سب جانتی ہے، عمران صاحب عوام جانتی ہے پلے نئیں دھیلہ، کردی میلہ میلہ۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب عوام آپ کی چکر بازیوں کو سمجھ چکے ہیں، آپ کی شعبدہ بازیوں میں نہیں آئیں گے، خزانہ خالی، معیشت تباہ، مہنگائی آسمان پر، آپ ریلیف کے نئے دھوکے دے رہے ہیں، عمران صاحب عوام اب آپ کے دھوکے میں نہیں آئے گی، آپ کے پاس جھوٹے پیکج کے لئے پیسے نہیں ہیں، اقتدار بچانے کے لئے بھی جھوٹ بول رہے ہیں، 22 کڑوڑ عوام کو بھیڑ بکری نہ سمجھیں، عوام آپ کے دھوکہ میں نہیں آئے گی۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ عمران صاحب کی خام خیالی ہے جھوٹ کا نیا دور چلا کر کرسی بچ جائے گی، تحریک عدم اعتماد گرتی ہوئی دیواروں کے لئے آخری دھکا ثابت ہوگی، ملک پر تاریخ کا بدترین قرض لاد کر ریلیف کی باتیں محض دھوکہ ہے، 70 روپے پٹرول کی قیمت بڑھا کر 10 روپے ریلیف دینا دھوکہ نہیں تو اور کیا ہے، 70 روپے کی کمی کریں تاکہ عوام کا بھلا ہو، عمران صاحب عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو استعفی دیں اور گھر جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…