منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، تنخواہوں میں بڑا اضافہ

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی طرز پر صوبے کے سرکاری ملازمین کو15% فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاو نس دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں وزیر خزانہ نے اپنے ایک

ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرز پر صوبے کے سرکاری ملازمین کیلئے 15% فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس دیا جائے گا۔ وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو یہ پیکج دیا جارہا ہے۔ ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ الاونس ان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر لاگو ہوگا جو پہلے سے اس طرح کا کوئی الاونس نہیں لے رہے۔ محکمہ خزانہ اس پر جلد سے جلد فائل ورک مکمل کرکے وزیراعلی کے پاس منظوری کیلئے بھیجیں گے۔ ان کے مطابق الاونس کا اطلاق مارچ کی تنخواہوں سے شروع ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ ہر طبقہ فکر کے فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے وزیر خزانہ نے تمامسرکاری ملازمین کے تمام یونینز کا شکریہ کہ انہوں نے بات چیت کا راستہ اپنایا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پچھلے سال بھی تنخواہوں 37 % کا ریکارڈ اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اور ان کی نمائندہ یونینز کا پنشن اصلاحات کی حمایت پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…