برلن (این این آئی)جرمنی نے یوکرین کواینٹی ائیر کرافٹ میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جرمن میڈیا نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے روس کے خلاف یوکرین کو 2700 اینٹی ائیر کرافٹ میزائل دینے کا فیصلہ کیا ہے اوریہ اسٹریلا میزائل سوویت دور کے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ان ہتھیاروں کو سوویت کے زیر کنٹرول ایسٹ جرمنی میں ایک مرتبہ دیکھا گیا جنہیں اب یوکرین کو دینے کیلئے گوداموں سے باہر لایا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے جرمنی کی حکومت نے یوکرین کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے امریکی ساختہ اسٹرنگر میزائل اور ایک ہزار ٹینک شکن ہتھیاردینے کا فیصلہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ میزائل یوکرین روانگی کے لیے تیار تھے تاہم ان کی روانگی کے لیے فیڈرل سکیورٹی کونسل کی منظوری بھی درکار ہے۔ابتدا میں روسی حملے سے پہلے جرمنی کی حکومت نے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن روسی حملے کے بعد جرمنی نے اپنا فیصلہ تبدیل کردیا۔روسی حملے کے بعد جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ہماری ذمہ داری ہے کہ پیوٹن کی فوج کے حملے کے خلاف یوکرین کے دفاع میں اس کی مددد کریں۔



















































