منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایسا لگتا ہے جہنم میں جی رہے ہیں یوکرین کے میٹرنٹی ہسپتال میں موجود خاتون پھٹ پڑیں

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

کیف (این این آئی)ہسپتال میں موجود حاملہ خاتون ایلبینا شنکر نے روسی حملوں کے بعد یوکرین کی صورتحال کو جہنم قرار دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیف میں موجود ایلبینا نے بتایا کہ 24 فروری کو میری آنکھ روسی حملوں سے صبح 5 بجے کھلی، مجھے خواتین کی چیخوں اور آہ و بکا کی آوازوں نے خوفزدہ کردیا تھا۔

اِس وقت ایلبینا 32 ہفتوں کی حاملہ ہیں جنہیں کچھ مسائل کا سامنے ہونے کے سبب دو ہفتے قبل کیف کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ اب تک وہیں ہیں۔ایلبینا کے مطابق وہ ملک کی موجودہ صورتحال کے سبب اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جس پر قابو پانے کیلئے وہ ہسپتال کے بیڈ پر کتاب کا مطالعہ کرنے لگیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہے، ہم حقیقی جہنم میں رہ رہے ہیں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ 21ویں صدی میں ایسا کچھ ہو سکتا ہے۔ایلبینا کا بتانا تھا کہ انہوں نے بہت سی خواتین کو دیکھا جو اس مشکل مرحلے سے گزر رہی تھیں اور انہیں بمباری سے بچتے ہوئے علاج کیلئے زیر زمین سرنگوں میں پہنچایا گیا۔ایک اور خاتون یولا نیاسی اسپتال میں بیٹے مارک کو جنم دیا، انہوں نے بمباری کے دوران ہسپتال کے عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں محفوظ ہیں، دنیا کے بہترین اہلکار، بہترین عملہ یہاں کام کررہا ہے اور ہمیں ان پر بہت فخر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…