منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

رمضان کی تیاریاں ، مقام ابراہیم کی صفائی و تزئین و آرائش کا کام مکمل

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں حرمین الشریفین انتظامیہ نے رمضان کی تیاریوں کیلئے مقام ابراہیم کی مکمل صفائی اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق معاون سربراہ انتظامیہ ڈاکٹر سعد المحیمید نے بتایا ہے کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ خانہ کعبہ اور مسجد الحرام کی متعدد عمارتوں کی صفائی، تزئین و آرائش اور اصلاح و مرمت کا کام مقررہ پروگرام کے مطابق کرتی رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے بین الاقوامی معیار کا اہتمام کیا جاتا ہے اور تمام کام جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سر انجام دیئے جاتے ہیں۔ مقام ابراہیم مربع شکل کا ہے اور اس کے درمیان میں پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قدموں کے دو بیضوی شکل کے نشان ہیں، اس کا رنگ سفید، سیاہ اور زردی مائل ہے عرض، لمبائی اور اونچائی 50 سینٹی میٹر ہے۔مقام ابراہیم کے گنبد کی تجدید کئی بار ہو چکی ہے آخری شکل میں مقام ابراہیم 1387ھ یعنی 1967تک برقرار رہا۔ شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے دور میں مقام ابراہیم پر نصب گنبد ہٹا کر شیشے کے کور میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے عہد میں مقام ابراہیم میں ترمیم ہوئی اور اعلی پیتل سے تیار کیا گیا نیا ڈھانچہ بنایا گیا۔ اندرونی حصہ پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ اس کا وزن 1750کلو گرام ہے یہ 1.30میٹر اونچا ہے اس کا قطر نیچے سے 40 سینٹی میٹر ہے اور چاروں اطراف سے اس کی موٹائی 20 سینٹی میٹر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…