منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

”سندھ طاس معاہدے میں ایسی کوئی شق شامل نہیں” پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات بلا نتیجہ ختم

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن )پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات بلا نتیجہ ختم ہو گئے جبکہ رواں سال مذاکرات کا آئندہ راونڈ بھارت میں ہو گا۔انڈس واٹر کمشنرز نے رواں سال 31مئی سے قبل ایک اور مذاکراتی راونڈ پر اتفاق کر لیا۔

ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق اسلام آبادمیںپاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کا اغاز ہو ا توپاکستان نے دریائے سندھ، چناب اور پونچھ پر 10 بھارتی ڈیموں کے ڈیزائن پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ بھارت 2019 سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا شیئر نہیں کر رہا اور آپ کی وجہ سے پاکستان کو سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر بھارت نے متنازعہ ڈیمز پر پاکستان کے اعتراضات ماننے سے انکار کر تے ہوئے پاکستان کیساتھ پانی کے بہاو کا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار کر دیا اور کہاکہ سندھ طاس معاہدے میں پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے کی کوئی شق شامل نہیں۔ انڈس واٹر کمشنرز نے رواں سال 31مئی سے قبل ایک اور مذاکراتی راونڈ پر اتفاق کر لیا،رواں سال مذاکرات کا آئندہ راونڈ بھارت میں ہو گا، ذرائع کے مطابق اگلے راونڈ میں بھارت پاکستان کو متنازع پن بجلی منصوبوں پر تفصیلات فراہم کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…