لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت میں سابق کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ سے متعلق کی جانے والی سفارشات پر عملدرآمد کرنے کی بجائے سابق کمشنر راولپنڈی کو ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اسلام آباد تعینات کردیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سابق کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کو سانحہ مری میں غفلت برتنے پر کمشنر راولپنڈی کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور وفاقی حکومت سے سفارش کی تھی کہ سابق کمشنر کو فوری طور پر ملازمت سے معطل کیا جائے اور اس کے خلاف سانحہ مری کے حوالے سے انکوائری کی جائے مگر وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی سفارشات کو پس پشت ڈالتے ہوئے گلزار حسین شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن تعینات کردیا ہے۔



















































