منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

اینٹی کرپشن کے چھاپے کرپٹ حکومتی ملازمین سمیت 8 افراد گرفتار

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کے دوران راولپنڈی سے سرکاری ڈاکٹر ، پاک پتن اور شیخوپورہ سے پٹواری کو گرفتار کرلیا ۔اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کے جرم میں پاک پتن سے پٹواری سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے

محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت سے 62 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کیا تھا۔اینٹی کرپشن نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین بھی واگزار کروائی۔مقدمہ میں نامزد پٹواری محمد نواز، لیاقت علی، محمد زمان، محمد لقمان اور شوکت علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔شیخوپورہ میں چھاپہ کے دوران مقدمہ میں نامزد 2 افراد کو گرفتارکیاگیا ۔ملزم ریاست علی نے پٹواری مختار احمد اور دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے شہری کی 45 کنال زمین جعلسازی سے فروخت کی۔مقدمہ 232/2019 میں اشتہاری ملزمان پٹواری مختار احمد اور ریاست علی کو نارنگ منڈی سے گرفتار کیا گیا۔راولپنڈی سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گجر خان کے ڈاکٹر کو گرفتار کیاگیا ڈاکٹر حسن جاوید کو میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ملزم نے بے نظیر ہسپتال راولپنڈی میں اپنی تعیناتی کے دوران رشوت لے کر میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ 37/2017 تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں درج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…