منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

تفتیش مکمل کیے بغیر نان کسٹم پیڈ گاڑی اصل مالک کے حوالے نہیں کی جاسکتی ‘ لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے متعلق بڑا حکم جاری کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر قانونی نقطہ طے کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سپرداری سے متعلق نئے قانونی اصول طے کردئیے۔لاہورہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ تفتیش مکمل کیے بغیر نان کسٹم پیڈ گاڑی اصل مالک کے حوالے نہیں کی

جاسکتی اورتفتیش مکمل ہونے کے بعد نان کسٹم پیڈ گاڑی کو اصل مالک کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے تفتیش مکمل کیے بغیر نان کسٹم پیڈ گاڑی شہری کو سپرداری پر دینے سے متعلق سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا اور کہا کہ بغیر تفتیش مکمل کے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی فوری سپرداری کرنے کا سپیشل ججزاور مجسٹریٹ کے پاس اختیار نہیں ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار بارڈر ملٹری پولیس کا ملازم ہے اور دوران ڈیوٹی شہری کی گاڑی کو ناکے پر روکا اور کسٹم حکام کو گاڑی کے خلاف کارروائی کے لیے آگاہ کیا۔کسٹم حکام نے ابھی کاروائی نہیں کی بلکہ شہری نے ایڈیشنل سیشن جج سے گاڑی سپرداری کروالی۔درخواست گزار نے ایڈیشنل سیشن جج کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا اور درخواست گزار نے دوران ڈیوٹی اپنی ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی پرفارم کی۔مقامی پولیس اور کسٹم حکام کو گاڑی سے متعلقہ آگاہ کیا اورایڈیشنل سیشن جج نے حقائق کے برعکس گاڑی واپس کرنے کا حکم کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس کی انکوائری اورتفتیشی رپورٹ مکمل ہونے تک گاڑی کی سپرداری نہیں کی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…