جمعرات‬‮ ، 05 جون‬‮ 2025 

خام تیل کی قیمت 2014 کے بعد پہلی بار 110 ڈالر سے اوپر چلی گئی،اسٹاک مارکیٹس ڈوب گئیں

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی اور اسٹاک مارکیٹس ڈوب گئی کیونکہ یوکرین کی جنگ کے عالمی توانائی کی سپلائی پر پڑنے والے اثرات اور اقتصادی بحالی سے متعلق سرمایہ کار خوفزدہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا اپنے پڑوسی ملک پر حملہ گزشتہ ہفتے کے دوران عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں اضافے کا سبب بنا ہے،

مہنگائی اور سینٹرل بینک کی سخت مالیاتی پالیسیوں کی موجودگی میں اس کے تجارتی معاملات مزید اعصاب شکن ہو گئے ہیں،اس بحران نے متعدد ممالک کی جانب سے ماسکو کو وسیع پیمانے پر پابندیوں کا شکار بنادیا ہے جس نے روس کو تنہا کردیا ہے اور اس کی معیشت تباہ ہونے کے خطرے سے دوچار ہے،ان اقدامات نے دھاتوں اور اناج سمیت اہم اشیا کی سپلائی کے ساتھ مارکیٹوں میں بڑے پیمانے پر بے یقینی پیدا کردی ہے، عالمی سطح پر گندم کی قیمت 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور پچھلے مہینے اس میں 30 فیصد اضافہ ہوا تاہم تجارتی امور میں بے چینی کا سب سے بڑا سبب خام تیل ہے، جس کی قیمتوں میں روس کی جانب سے حملہ کرنے کی تیاری شروع کرنے کے بعد سے تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔خام تیل کی قیمت 2014 کے بعد پہلی بار 110 ڈالر سے اوپر چلی گئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی اس ہندسے کے قریب پہنچ گیا،مزید متوقع پابندیوں نے ان خدشات کو ہوا دی کہ روس سے برآمدات منقطع ہوجائیں گی جو اجناس پیدا کرنے والادنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔مشرقی یورپ میں تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے،رونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ بحال ہوتی معیشتیں محدود سپلائی اور عالمی مانگ میں اضافے کی وجہ سے پہلے ہی بلند قیمتوں کا سامنا کر رہی ہیں۔تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور روس سمیت دیگر بڑے فروخت کنندگان کے

اجلاس پر تاجر دن کے آخر میں گہری نظر رکھیں گے جہاں وہ قیمتوں میں اضافے کو کم کرنے کے لیے پیداوار میں اضافے پر تبادلہ خیال کریں گے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا کہ قیمتوں میں اضافے کو کم کرنے میں مدد کے لیے امریکا 6 کروڑ بیرل جاری کرنے کے 30 ملکی معاہدے میں شامل ہو جائے گا،

حالانکہ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات کا صرف محدود اثر پڑے گا۔تیل کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی سے متعلق خدشات کو بڑھا دیا ہے کیونکہ یہ امریکا میں 40 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، یہ اضافہ امریکیوں کی جیبوں پر ایسے وقت میں بھاری پڑا ہے جب معیشت کورونا وبا کے جھٹکے سے سنبھل رہی ہے

تاہم یوکرین کے بحران نے فیڈرل ریزرو کو ایک اور سر درد دیا ہے کیونکہ وہ صارفین کی قیمتوں کو کنٹرول میں لانے کے لیے شرح سود میں اضافے کے اپنے منصوبوں پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہے،رواں مہینے اور پھر سال کے اختتام سے پہلے اس میں 7 گنا اضافے کی بڑے پیمانے پر توقع کی جارہی تھی، مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بحالی کو نقصان پہنچنے کے خوف سے اپنی رفتار کو کم کر دے گا۔

ٹی رو پرائس کے اینڈی میک کارمک نے کہا کہ سپلائی چین کے مسائل اور افراط زر کا دباؤ عالمی سطح پر بہت سے سرمایہ کاروں کے ذہن میں ہوگا۔سینٹر اسکوائر انویسٹمنٹ مینجمنٹ کی اوما پٹارکائن نے بتایا کہ یہ چیزیں یقینی طور پر پہلے سے ہی مشکل کام کو پیچیدہ بنا دیں گی جس کا سامنا افراط زر سے لڑنے کی کوشش کرتے ہوئے مرکزی بینک کر رہے تھے۔بلومبرگ ٹیلی ویژن پر جیروم پاول نے کہا کہ مارکیٹ رواں سال شرح میں 7 فیصد کے قریب اضافہ دیکھ رہی تھی،

مجھے لگتا ہے کہ یہ 3 یا 4 فیصد کے قریب ہو گا جس کی ہم اس گفتگو کے آغاز میں ہی توقع کر رہے تھے۔فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول کے کانگریس میں 2 روزہ بیان کو بینک کی سوچ سے متعلق واقفیت کے لیے رواں ہفتے باریکی سے دیکھا جائے گا۔گزشتہ روز وال اسٹریٹ اور یورپی منڈیاں گر گئیں اور بڑے پیمانے پر نقصانات ایشیا تک پہنچ گئے، جہاں پہلے 2 روز مارکیٹ نسبتاً پرسکون رہی تاہم فروخت اتنی زیادہ نہیں تھی۔ٹوکیو بھی مارکیٹوں نے 1.9 فیصد کمی تک نقصان اٹھایا جبکہ ہانگ کانگ، شنگھائی، سنگاپور، تائی پے، منیلا اور ویلنگٹن میں بھی کمی ہوئی تاہم سڈنی، سیول، جکارتہ اور بنکاک نے معمولی فائدہ اٹھایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…