منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

دلہا نے شادی کے دوران ہی دلہن پر تھپڑ برسادیے

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہا نے دلہن پر تھپڑ برسا دیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں جوڑے کو مالا پہنانے کی رسم کے دوران نہ صرف ناخوش دیکھا گیا بلکہ دلہا کو دلہن پر بار بار ہاتھ بھی اٹھاتے دیکھے گیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق شادی کی تقریب میں

صورتحال اس وقت بدلی جب دلہا نے دلہن کو مٹھائی کھلانے کی کوشش کی لیکن دلہن کے انکار پر دلہا طیش میں آگیا اور مٹھائی دلہن پر ہی پھینک دی۔دلہا کے مٹھائی پھینکنے پر دلہن نے بھی ٹرے سے ایک مٹھائی اٹھاکر جواباً دلہا پر پھینکی جس کے بعد دلہا نے غصے میں آکر دلہن کو سب کے سامنے اسٹیج پر ہی 3 سے 4 تھپڑ رسید کردیے جس پر لڑکی اسٹیج سے گرپڑی۔ویڈیو سے متعلق پتا نہیں چل سکا کہ واقعہ بھارت کے کس شہر میں پیش آیا۔دوسری جانب بھارت میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر شادی سے انکار معمول بن گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں پیش ایک دلہا اجے کمار باراتیوں کے ہمراہ شادی ہال پہنچا تو تقریب میں دلہن دلہا کی ایک دوسرے کو مالا پہنانے کی رسم مکمل ہوچکی تھی لیکن دلہا پر آفت اس وقت آئی جب دلہن نے دلہا کو رسم کے دوران بار بار وگ ٹھیک کرتے ہوئے پایا۔شادی میں شریک باراتیوں نے دلہن کو بتایا کہ دولہادراصل گنجاہے اور شادی کے روز اچھا نظر آنے کیلئے وگ لگا کر آبا ہے، اس کے بعد دلہن نے بھی جب دلہا پر غور کیا تو حقیقت سامنے آگئی اور دلہن غش کھاکر اسٹیج پر ہی بیہوش ہوگئی۔بعد ازاں حواس بحال ہونے پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا۔اہل خانہ کی جانب سے دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی گئی لیکن اس نے کسی کی نہ سنی اور اپنے فیصلے پر قائم رہی۔اس واقعے پر دلہن کے اہل خانہ نے دلہا والوں پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرادیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…