منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

یوکرین جنگ، چیچن سربراہ رمضان قادریوف کے قریبی ساتھی جنرل کے مارے جانے کی اطلاعات

datetime 1  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں روسی جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف کے قریبی ساتھی جنرل کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے جنگ جاری ہے اورروسی افواج نے یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

یوکرین کے خلاف جنگ میں روسی جمہوریہ چیچنیا کے فوجی دستے بھی شریک ہیں اور اب جنگ میں چیچن دستوں کے بھی جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔قبل ازیں یوکرینی فوج نے دارالحکومت کیف کے قریب چیچن جنرل کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی فوج کا 56 چیچن ٹینکس بھی تباہ کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق یوکرین وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج نے اب تک روس کے 46 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں ۔وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ روس کے 746 ٹینکس اور 600 بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی ہیں۔دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج نے روس کو دارالحکومت کیف پر قبضہ کرنے سے روک دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق گزشتہ روز ایک ویڈیو خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ یوکرینی فوج کا کیف اور اردگرد کے شہروں پر کنٹرول ہے۔انہوں نے روسی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ولادیمیرپیوٹن پر حملہ روکنے کے لیے دبا ڈالیں۔ ان لوگوں کو روکیں جو آپ سے جھوٹ بول رہے ہیں، ہمارے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں اور پوری دنیا کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادومیر زلینسکی نے کہا کہ روسی افواج سے لڑنے کے لیے مغربی پارٹنرز ہتھیار بھجوا رہے ہیں۔یوکرین کے صدر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ روس کو سوئفٹ کے مالیاتی نظام سے بھی علیحدہ کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…