اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

زندگی کی تمام پریشانیوں کا واحد حل، حم لاینصرون کی روحانی طاقتیں

datetime 1  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اعمال کی پاداش میں آنے والی پریشانیوں اور مصیبتوں کے بعد شکوہ شکایت اور مایوسی کے واقعات بکثرت لوگوں سے سننے کو ملتے ہیں ۔ابھی کل ہی کی بات ہے کہ ایک صاحب سے بات ہوئی جو عرصہ دراز سے سخت ترین ناکامیوںاورجنات کی دشمنیوں کا شکار تھے اور مایوسی یہاں تک بڑھ چکی تھی کہ مجھے کہنے لگے: اب میں نے مختلف عاملوں سے

مشورہ کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ تم پر مسلط ہونے والے شیاطین اور جنات سخت ترین کالے جادو کے زور پر مسلط کیے گئے ہیں اور ان سے بچائو کیلئے تمہیں کالے جادو ہی کا سہارا لینا پڑے گا ۔عبقری کے مطابق ان کے تقدیر پر مسلسل شکوہ شکایت کے کلمات مجھے یہ سوچنے پر مجبور کررہے تھے کہ آج ہم نبویﷺ اعمال سے کتنے دور جاگرے ہیں شاید بلکہ یقیناً ہم اس دور میں جی رہے ہیں جس کے بارے میں فرمایا گیا کہ صبح کو ایک شخص مسلمان ہوگا اور شام کو اسکا جنازہ کافروں میں اٹھایا جارہاہوگا۔ قارئین ! میری لاکھوں ملاقاتوں میں سے یہ صرف ایک واقعہ کا انتخاب ہے جو ہوا اور ہوگیا…مگر کیا ہمیں کوئی احساس نہیں دے گیا؟کیوں نہیں!تو آئیے! نبوی تعلیمات سے دو ایسے الفاظ کا انتخاب کرتےہیں جو آپ کو دکھوں کے الا ؤ سے نکال کر سُکھ و عافیت کی زندگی عطا کرتے ہیں۔آپ حیران ہونگے کہ یہ کیا الفاظ ہیں بلکہ سچ پوچھئے تو اسم اعظم ہیں ۔ جن کا پڑھنے والا کبھی ناکام ونامراد نہیں ہوتا،ایسے شخص سے دشمنی کرنے والا کبھی غالب نہیں آتا ، سخت ترین جادو جنات کیلئےیہ الفاظ ننگی تلوار ہیں جنہیں یقین کی نیام میں محفو ظ رکھیں۔ ہمیشہ شادمانی اور کامرانی آپ کا مقدر ہےگی۔ بہت ہی طاقتور تیر بہدف معجزاتی نبوی اور قرآنی وظیفہ پیش کر رہے ہیں یہ قرآنی وظیفہ میرے اور آپ کے پیارے آقا مدینے والے مصطفیٰﷺ نے غزوہ خندق کے موقع پر اپنے صحابہ اپنے ساتھیوں کو عطافرمایا اگر ہمارا آج کا وظیفہ آپ صحیح طریقے سے سمجھ کر اس وظیفہ کو کرلیتے ہیں تو انشاء اللہ عزوجل اللہ پاک اپنے فضل و کرم سے ہمیں بھی خوشحال کردے گا صرف یہ خوشحالی ہم تک نہیں بلکہ ہماری نسلوں تک پہنچے گی ہماری نسلیں بھی خوشحال رہیں گی اسی طرح اگر ایسے حالات آجائیں کوئی بھی ذریعہ نہ بن رہا ہو۔مشکلات آجائیں پریشانیاں آجائیں دکھ آجائیں تو ان مشکلات سے ان حالات سے نکلنے کے لئے آپ نے صرف یہ دو لفظ کا قرآنی وظیفہ کرنا ہے بڑا ہی آسان ہے بڑا ہی طاقت ور ہے تو انشاء اللہ آپ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے حالات بدل جائیں گے اللہ تعالیٰ آپ ہر بیماری پریشانی تکلیفوں او ر مالی پریشانیوں کو اس عمل سے دو کردے گا۔غموں کے پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کرنے کا ایک وظیفہ بتائیں گے ۔ حم لاینصرون کا معنی اور مطلب کیا اس کی فضیلت کیا ہے اور فائدے کیا ہیں وہ بتائیں گے ۔آپ رزق حلال کیساتھ پانچ وقت نماز پڑھیں اور طاقت کے مطابق صدقہخیرات کا پابند بنائیں خود کو تو آپ جلد از جلد منزل مقصود کو پہنچ جائیں گے۔ حم لاینصرون کا ترجمہ کیا ہے حم حروف مقطعات میں سے ہے اور بہت ساری قرآن کی سورتوں کے شروع میں حروف مقطعات ہیں۔ حروف مقطعات کے بارے علماء اور مفکرین لکھتے ہیں ان معنی مقصد اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں۔لاینصرون کا مطلب وہ کامیاب نہ ہوں وہ ناکام لوٹ جائیں یہی ترجمہ اس کا بنتا ہے حم بہت ساری سورتوں کے شروع میں ہے ہر چیز کا مغز اور خلاصہ ہوتا ہے ۔قرآن کریم کا خلاصہ حم ہے اس کی بہت ساری برکات ہیں۔ یہ حروف مقطعات ،

ان کو ایک کاغذ پر لکھ کر اپنے پرس میں رکھ دیں۔ حم بہت برکت والا لفظ ہے ۔ حضور ﷺ نے کس موقع پر اپنے شاگردان کو تلقین فرمایا تھا۔ اللہ کے رسول ﷺ اور صحابہ کرام ؓ پر دو موقعے بڑے مشکل تھے ۔ ایک غزوہ بدر کا موقع اور غزوہ خندق کا موقع تھا۔ اللہ کے رسول ﷺ فوراً اللہ کے رجوع کھڑے ہوگئے ۔ اتنا طویل سجدہ کیا کہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو کہنا پڑا اللہ کے رسول ؐ سجدے سے سر اُٹھائیں اللہ کی مدد آچکی ہے ۔معمول تھا آپﷺ او ر صحابہ کرام ؓ فوراً اللہ کے حضور کھڑے ہوجاتے اور دعائیں مانگتے ۔

غزوہ خندق کے موقع پر اللہ کے رسولﷺ نے اپنے صحابہ کرام ؓ کو جو کلمات ارشاد فرمائے حم لاینصرون کثرت سے پڑھا جائے ۔ اللہ نے مشرکین کو ذلیل ورسوا کیااور وہ بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ آپ کو بیماریاں ہیں تکلیفیں، والدین بیمار ہیں کاروباری الجھنیں ہیں یا کاروبار کی مجبووریاں قرض ہیں بیٹے بیٹی کے رشتے کا مسئلہ یا کوئی بھی الجھن ہے تو آپ حم لاینصرون کا ورد کریں اور کچھ دن مسلسل پڑھ کرآخر میں عشاء کےوقت صلوۃ حاجت کے دو رکوٰۃ پڑھیں انشاء اللہ آپ کے سب مسائل کا حل ہوگا۔ حم لاینصروں اسم اعظم ہے یہ کلمات آپﷺ نے اپنے صحابہ کرا م کو تلقین کی تھی جس سے صحابہ کرام ؓ کے حالات ٹھیک ہوئے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہر پریشانی وتکالیف سے نجات عطاء فرمائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…