منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

16 فروری سے 28 فروری کے بیچ ایسا کیا ہوا جو حکومت کو پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کرنی پڑیں؟سوالات اٹھ گئے

datetime 1  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے اضافہ کر کے 10 روپے کم کر کے خوشخبری سنائی گئی، 16 فروری سے 28 فروری کے بیچ ایسا کیا ہوا جو حکومت کو پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کرنی پڑیں؟ ۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے دبائو میں آ کر پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، تعجب کی بات ہے حکومت اس کو “رلیف” کا نام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے اس نام نہاد رلیف کو مسترد کر دیا ہے، ہوشربا مہنگائی اور بیروزگاری میں یہ بہت ہی معمولی ریلیف ہے۔ انہوں نے کہاکہ ساڑھے 3 سال میں جو مہنگائی بڑھی ہے اور اشیاء ضرور یہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اس میں کمی کب ہوگی؟ ۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ اس نام نہاد ریلیف کے پیسے عوام سے ہی لوٹے جائینگے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ سالانہ 7 سے 8 سو ارب روپے کا بوجھ کہاں سے پورا کیا جائے گا؟ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کیا یہ سلیکٹڈ احتساب صرف مخالفین کے لئے ہے؟ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…