پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ مشکل حالات سے نکل رہیتھے کورونا آگیا، اس دوران عالمی سطح پر مہنگائی بڑھ گئی، امریکا میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ہم چونکہ تیل،گھی اور دالیں سترفیصد امپورٹ کرتے ہیں اس وجہ سے پاکستان میں مہنگائی ہوئی البتہ پاکستان اْن ممالک میں سے تھا

جس نے کورونا کے ساتھ مہنگائی پر بھی قابو کیا، جس کی تصدیق عالمی جریدوں نے اپنی شائع کی جانے والی رپورٹس میں کی۔وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور بجلی کی قیمت فی یونٹ 5 روپے کم کی جائے گی اور اگلے بجٹ تک دونوں چیزوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ وزیر اعظم نے پیر کو قوم سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی خارجہ پالیسی پر خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حال ہی میں دو دورے کیے، ان میں سے ایک چین اور دوسرا روس کا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ دنیا میں تیزی سے صورتحال بدل رہی ہے اور اس کے پاکستان پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ چین اور روس کا اہم دورہ کیا ملک کو عزت ملی۔ زبردست بات چیت ہوئی۔سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین کے ساتھ اہم معاہدے ہوئے، چین اور روس کا اہم دورہ کیا ملک کو عزت ملی، مستقبل میں میرے دوروں کے اچھے نتائج نکلیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میرے والدین غلام ہندوستان میں پیداہوئے، میں ایک آزادملک میں پیداہوا، ہمیشہ سے خواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہو، آزاد خارجہ پالیسی کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ قوم اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے خارجہ پالیسی بنائے اور وہ پالیسی نہ بنائے جو کسی اور کے فائدے کا سبب بنے اور اپنے ملک کو نقصان پہنچا دے۔ عمران خان نے کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکاکاساتھ دیناغلط تھا،

نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا،عمران خان نے کہا کہ ہم نے پہلے امریکا کی جنگ میں سوویت یونین کے خلاف شرکت کی اور جب 10سال کے بعد پھر شرکت کی تو پہلے وہ جہاد تھا لیکن جب امریکا افغانستان آیا تو اس نے اسے دہشت گردی کا نام دے دیا، میں اس پالیسی کے خلاف تھا کیونکہ یہ خارجہ پالیسی پاکستانیوں کے فائدے کے لیے نہیں بنائی گئی۔

ہمیشہ کہادہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکاکاساتھ دینادرست نہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80ہزارپاکستانی شہیدہوئے،ہمیں اس جنگ میں 150ارب ڈالرکانقصان ہوا،سابقہ جمہوری حکومتوں میں 400سے ز ائدڈرون حملے ہوئے،سابقہ حکومتوں نے ڈرون حملوں پراحتجاج تک نہیں کیا جن حکمرانوں کے پیسے باہرہوں انہیں ملکی مفادسے غرض نہیں ہوتی،جن کے پیسے باہرپڑے ہوں،پاکستانی انہیں ووٹ نہ دیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…