3افراد نے مبینہ طور پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، انتہائی افسوسناک واقعہ

26  فروری‬‮  2022

لاہور( این این آئی) بیدیاں روڈ پر تین افراد نے مبینہ طور پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان

کی تلاش شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ بیدیاں روڈ کی رہائشی خاتون رات کے وقت رکشے میں سفر کر رہی تھی کہ راستے میں رکشہ خراب ہو گیا۔ اسی دوران قریب سے گزرنے والے کار سواروں نے اکیلی خاتون کو دیکھ کر اسے اپنے ساتھ بٹھانے کی کوشش کی جس پر رکشہ ڈرائیور نے بھی مزاحمت کی تاہم تینوں افراد خاتون کو زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا او رنا معلوم مقام پر لے جا کر مبینہ طو رپر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ بتایاگیا ہے کہ تینوں افراد خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد رنگ روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے خاتون کے بیان کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ بتایا گیاہے کہ ہیئر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیے ہوئے ایس پی کینٹ کو ملزمان کی فوری گرفتار ی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…