ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا امکان

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرنے کا امکان ہے، خطاب عالمی مہنگائی کے پاکستان پر اثرات کے تناظر میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق یوکرین روس کشیدگی کے تناظر میں پاکستان پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، ایک ہفتے کے دوران تیل اور گندم کی قیمتوں میں 12 سے 15 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی انشورنس کمپنیوں نے شپنگ کمپنیوں پر وار سرچارج میں اضافہ کردیا ہے،

یوکرین روس کشیدگی سے دنیا بھر میں مہنگائی کی نئی لہر آسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خطاب کے معاملے پر معاشی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلاس اتوار کو بنی گالہ میں ہو گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم معاشی ٹیم سے موجودہ صورتحال پر بریفنگ لیں گے، خطاب سے قبل معاشی ٹیم کے ہمراہ تمام صورتحال کا جائزہ لیں گے، معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد خطاب کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، وزیراعظم آفس کی معاشی ٹیم کو اسلام آباد رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا تھا، جس میں حالیہ دورہ روس اور پاک روس تعلقات پرہونے والی پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی، اجلاس میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال اور عالمی سطح پر اشیاء کی بڑھتی قیمتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل سے زائد ہوگئی ہیں، گیس کی قیمت میں بھی 3 سے 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کے اثرات کو روکنا اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ روس کے بعد معاشی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس اتوار کے روز بنی گالہ میں ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان معاشی ٹیم سے موجودہ صورتِ حال پر بریفنگ لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب سے قبل معاشی ٹیم کے ہمراہ صورتِ حال کا جائزہ لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…