جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

نور کی سوچ مذہبی تھی، نور نے ہمارے ساتھ حج کیا اس کے بعد 4 سال حجاب لیا ، والدہ

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نور مقدم کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ نور سب سے مختلف تھی، ضد نہیں کرتی تھی۔تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت نے گزشتہ برس جولائی میں قتل کی جانے والی نور مقدم کے کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ۔برطانوی نشریاتی ادارے

پر نور کی فیملی کی ایک ویڈیو رپورٹ شیئر کی گئی ہے جس میں نور مقدم کے اہلخانہ نے مقتولہ کی عادت و اطوار پر بات کی اور اس دوران نور کو یاد کرکے ان کے کئی عزیز رنجیدہ بھی ہوگئے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے نور مقدم کے والد شوکت مقدم کا کہنا تھا کہ نور دوسرے بچوں سے مکمل مختلف تھی، وہ کبھی ضد نہیں کرتی تھی۔والدہ کوثر مقدم نے کہا کہ نور کی سوچ مذہبی تھی، نور نے ہمارے ساتھ حج کیا اس کے بعد 4 سال حجاب لیا تاہم اسلام آباد جاکر نور نے حجاب لینا چھوڑدیا تھا۔نور مقدم کی بہن سارہ مقدم کا کہنا تھا کہ نور کے بارے میں ہی ہر وقت سوچتی رہتی ہوں، وہ میری بہترین دوست تھی، ہم دو جسموں میں ایک روح کی طرح تھے۔نور کی کزن کا کہنا تھا کہ ان کی موت کی خبر سن کر جو منظر نور کے گھر میں دیکھا وہ بیان سے باہر ہے اسے بھلایا نہیں جاسکتاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…