ماسکو(این این آئی) روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے وزیراعظم عمران خان سے بغیر کسی فاصلے کے ملاقات کی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔کورونا کے بعد سے روسی صدر نے دنیا بھر کی متعدد شخصیات اور سربراہان سے ملاقاتیں کیں جن میں مغربی رہنما قابل ذکر ہیں۔ولادی میر پیوٹن نے اس ملاقاتوں میں فاصلہ رکھا اور مہمان کو میز کے دوسرے کونے پر بیٹھایا۔ ان ملاقاتوں کے حوالے سے روسی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کورونا کے پیش نظر صدر نے سماجی فاصلے کو برقرار رکھا تھا تاہم جمعرات کو ولادی میر پیوٹن کی عمران خان سے ملاقات بغیر کسی فاصلے کے ہوئی جو مغربی میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھائی اور اْس نے واویلا شروع کردیا۔انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر میں روسی صدر کی فرانسیسی صدر ایمل میکرون، ایرانی سپریم لیڈر سمیت دیگر شامل ہیں۔