لاہو(این این آئی ) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ سکو ل ایجوکیشن میں جعلسازی سے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹر زکو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان کے ماطبق 2016 میں بھرتی کے وقت ملزمان فیاض احمد، محمد امجد اور تنویر کاشف نے اپنے اکیڈمک مارکس زیادہ درج کئے۔
اکیڈمک مارکس بڑھنے سے ملزمان میرٹ لسٹ میں بہتر پوزیشن پر آگئے۔ تینوں ملزمان جعلسازی سے سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،ملزمان نے اب تک ساڑھے تیرہ لاکھ روپے تنخواہ کی مد میں حاصل کئے۔ ملزم فیاض احمد کو اینٹی کرپشن قصور نے گرفتار کرلیا ہے۔ محمد امجد اور تنویر کاشف کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی۔جعلی میرج سرٹیفکیٹ جاری کرنے پرگوجرانوالہ میں سیکرٹری یونین کونسل کو گرفتارکرلیاگیا ۔سیکرٹری یونین کونسل( 35 )گوجرانوالہ خواجہ عابد کریم نے جعلی میرج سرٹیفیکیٹ جاری کیا۔ملزم مقدمہ 15/2021 میں لاہور لائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر مفرور ہو گیا تھا۔ سرکل آفیسر تھانہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ رانا محمد نواز نے ملزم کو گرفتار کیا۔