ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی ہلال احمر اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر جلال العویسی نے یوم تاسیس کی تقریبات کے موقعے پر ایئر ایمبولینس کے منصوبے کو دوبارہ کام شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایئرایمبولینس سروس کے پہلے طیارے کا نام الدرعیہ رکھا گیا ہے۔میڈیارپورس کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ ایئر ایمبولینس پراجیکٹ کو دوبارہ چلانے کا آغاز زمین پر ہنگامی کام کے لیے کچھ پیش رفت کیے جانے کے بعد ہوا جس سے مملکت میں ایمبولینس سروس کی جغرافیائی توسیع میں اضافہ ہوتا ہے۔العویسی نے کہا کہ ایئر ایمبولینس پراجیکٹ ریاض کے علاقے تک محدود ہوگا۔ سڑکوں پر تاخیر کے پیش نظر ایمبولینس گاڑیوں کے متبادل کے طورپر یہ ایک سروس ہنگامی حالت میں معاون ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایئر ایمبولینس پروجیکٹ کی ہنگامی حالت میں رفتار اس کی نمایاں خصوصیت ہے۔اس سروس کو اعلی سطح کے طبی آلات اور جدید نظام فراہم کیے گیے ہیں۔