ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اردن میں9ہزارسال قدیم مزار دریافت

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان (این این آئی)اردن اور فرانس کے ماہرینِ آثارِقدیمہ پر مشتمل ایک ٹیم نے اردن کے مشرقی صحرا میں پتھر کے زمانے کے ایک دور دراز مقام پرقریبا 9000 سال قدیم مزاردریافت کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ روایتی کمپلیکس پتھرکے دور کی جگہ کے نزدیک قدیم بڑے ڈھانچوں کے ساتھ پایا گیا ۔انھیں صحرائی پتنگیںیا بڑے پیمانے پرشکاری جال کہا جاتا ہے۔

ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انھیں جنگلی غزالوں کا شکار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتاتھا اور پھر انھیں یہیں ذبح کیا جاتا تھا۔اس طرح کے جال پتھرکی دو یا دو سے زیادہ لمبی دیواروں پر مشتمل ہوتے ہیں اورگھیرے دارہوتے ہیں۔یہ مشرقِ اوسط کے صحراں میں بکھرے ہوئے پائے جاتے ہیں۔اس منصوبہ کے شریک ڈائریکٹراردنی ماہرآثارقدیمہ وائل ابوعزیزہ نے کہا کہ یہ جگہ منفرد ہے، پہلی وجہ اس کی یہ ہے کہ یہ محفوظ حالت میں ہے۔ یہ 9000 سال پرانی ہے اور سب کچھ قریب قریب اپنی اصل حالت میں برقرار تھا۔مزار کے اندردو تراشیدہ ایستادہ پتھر تھے۔ان پر انسانی شکلیں تھیں، ایک کے ساتھ صحرائی پتنگکی نمائندگی کے ساتھ ساتھ ایک مذبح، چولھا، سمندری گولے اورغزال کے جال کا چھوٹا نمونہ بھی تھا۔محققین نے ایک بیان میں کہا کہ نو دریافت مزار اب تک پتھر کے زمانے کی نامعلوم آبادیوں کی علامت ہے اور یہ فنکارانہ اظہار کے ساتھ ساتھ روحانی ثقافت پرپوری نئی روشنی ڈالتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس جگہ میں شکاری جالوں کی موجودگی سے پتاچلتا ہے کہ یہاں کے باشندے خصوصی شکاری تھے اور یہ جال اس دورافتادہ علاقے میں ان کی ثقافتی، معاشی اور یہاں تک کہ علامتی زندگی کا مرکزتھے۔اس ٹیم میں اردن کی الحسین بن طلال یونیورسٹی اور فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ برائے مشرقِ قریب کے ماہرین آثار قدیمہ شامل تھے۔اس تاریخی جگہ کی حالیہ کھدائی 2021 میں کھدائی کے موسم کے دوران میں کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…