شرقپور شریف(این این آئی)شرقپور شریف میں لڑکے اور لڑکی نے مبینہ طو رپر گھر والوں کی طرف سے شادی میں رکاوٹ ڈالنے پر خود کو گولی مار دی،گولی لگنے سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ مرزا پور سٹاپ جڑانوالہ روڑ شرقپور شریف میں ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی نے خود کو گولی مار لی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس کے مطابق لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ لڑکی کو زخمی حالت میں طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت میںلاہور میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت25 سالہ اشفاق ولد رشید اور لڑکی کی شناخت18 سالہ اقصی دختر منیر کے نام سے ہوئی ہیں۔پولیس نے عینی شاہدین کے بیان قلمبند کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔