اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

امریکا میں مکھیوں کے چھتوں کی چوری میں غیرمعمولی اضافہ

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(این این آئی)امریکا میں بالخصوص بادام کاشت کرنے والے کسان اس وقت شہد کے ان چھتوں کی چوری سے پریشان ہیں جو باداموں کی زرخیزی (پولی نیشن)کے لیے بھاری رقم دے کر نصب کئے گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا میں اس وقت وڈ لینڈ کے ہزاروں ایکڑ باغات پر اس وقت باداموں کا موسم چل رہا ہے اور ان کی زرخیزی کے لیے شہد کی مکھیاں درکار ہوتی ہیں

جو مختلف کمپنیاں چھتوں کی صورت میں فراہم کرتی ہیں ۔ ان کا کرایہ مجموعی طور پر لاکھوں ڈالر تک ہوتا ہے۔ یہ علاقہ امریکی باداموں کا 25 فیصد پیداواری خطہ بھی ہے۔مکھیاں پھلوں اور فصلوں کی زرخیزی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں کیونکہ وہ ایک پھول کے زردانے دوسرے پھول تک لے جاتی ہیں۔ موسم شروع ہوتے ہی اس علاقے میں 1036 چھتے لگائے گئے تھے جن میں سے 282 تیزی سے غائب ہوگئے۔ ایک کسان نے بتایا کہ چوری کے واقعات گزشتہ برس شروع ہوئے اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔اس کی وجہ شاید یہ ہوسکتی ہے کہ ساتھ والے کسان ان چھتوں کو اپنی زمینوں میں لے جاکر وہاں زرخیزی بڑھارہے ہیں کیونکہ فروری کا مہینہ سب سے اہم ہوتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 11 لاکھ ایکڑ وسیع اس زرعی علاقے پر 23 لاکھ سے زائد چھتوں کی ضرورت ہوتی ہے اور یوں ہر موسم میں اس کا کال پڑجاتا ہے۔ پھر یہ علاقہ 20 برس سے مسلسل بڑھ کر دوگنا ہوچکا ہے۔اب ایک چھتے کا کرایہ 50 ڈالر سے بڑھ کر 200 ڈالر تک پہنچ چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی چوری بھی بڑھی ہے۔اس مسئلے کے حل کے لیے کسانوں کی اکثریت اپنے چھتوں کو جی پی ایس لگارہی ہے تاکہ ان کی چوری کو روکا جاسکے جو عموما رات کے وقت کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…