پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

لونگ کے تیل کی مچھرمار خاصیت مزید موثر بنانے میں اہم پیش رفت

datetime 23  فروری‬‮  2022 |

گوہاٹی(این این آئی) مچھر اب بھی انسان کا سب سے خوفناک دشمن کیڑا ہے۔ اب ماہرین نے معلوم کیا ہے کہ لونگ کے تیل میں موجود یوگینول نامی مرکب پایا جاتا ہے۔ یہ بالخصوص ایڈس ایجپٹائی مچھر کے لاروا تباہ کرسکتا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایڈس ایچپٹائی مچھری جان لیوا ڈینگی مرض اور بخار پھیلانے کی وجہ سے بڑے قاتل کہلاتے ہیں۔

اس لیے ماہرین نے لونگ کے تیل پر مفصل تحقیق شروع کی ہے۔ دوسری جانب کیمیکل والی کیڑے مار ادویہ کے مقابلے میں لونگ کا تیل قدرتی اور ماحول دوست دوا کا کام کرتا ہے۔اگرچہ کیڑے مار ادویہ ماحول دوست نہیں ہوتیں اور ان کی آلودگی بہت نقصاندہ ہوتی ہے۔ پھر کیڑے مار کیمیکل مٹی میں جمع ہوکر طویل عرصے تک موجود رہ کر انسان اور دیگر جانوروں کے لئے نقصاندہ ہوتے ہیں۔ لیکن لونگ کا تیل ان کی طرح فوری اثر نہیں کرتا اور اسی کو موثر بنانے پر تحقیق ہورہی ہے۔بھارت کی گوہاٹی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مسلسل تحقیق کے بعد لونگ کے تیل کی افادیت بڑھانے پر کام کیا ہے۔ انہوں نے لونگ کے تیل میں موجود تمام اجزا کا بغور جائزہ لیا اور اس کے بعد اس سے طاقتور ترین جزو نکالا ہے۔ اس نامیاتی مائع کا نام پائی پیرونائل بیوٹاآکسائیڈ ( پی بی او) ہے جو ایڈس ایچپٹائی کے لاروا کو بہت تیزی سے ہلاک کرتا ہے۔ اس لئے یہ کیمیکل ایک ماحول دوست اور محفوظ مچھر مار دوا بن سکتا ہے۔اب اگر اسے یوگینول کے ساتھ ملاکر استعمال کیا گیا تو اس کے بہترین نتائج سامنے آئے۔ یوگینول انسانوں کے لیے بہت ہی کم زہریلا ہے اور اسے استعمال کرنے سے ماحول پر منفی اثرات بھی مرتب نہیں ہوتے۔ ماہرین کے مطابق کم خرچ کیمیکل کو اگر کھڑے پانی اور دیگر اقسام کے تالابوں میں ملایا جائے تو فوری طور پر مچھرے کے تمام کیڑے فنا ہوجاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…