جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان اپنے تاریخی دو روزہ دورہ روس کیلئے ماسکو روانہ

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان اپنے تاریخی دو روزہ دورہء روس کیلئے ماسکو روانہ ہو گئے،وزیراعظم عمران خان سے اہم روسی قیادت بشمول نائب وزیر اعظم، روسی سرمایہ کار اور تاجر ملاقاتیں کریں گے ، اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورتحال بھی زیر غور لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان بدھ کواپنے تاریخی دو روزہ دورہء روس کیلئے ماسکو روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔صدر پیوٹن اور وزیر اعظم کی ملاقات اس دورہ کا اہم ترین جزو ہوگا۔اس کے علاؤہ وزیر اعظم ماسکو میں روس کی سب سے بڑی مسجد و اسلامک سنٹر کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان سے اہم روسی قیادت بشمول نائب وزیر اعظم، روسی سرمایہ کار اور تاجر ملاقاتیں کریں گے۔صدر پیوٹن سے ملاقات میں وزیر اعظم بین الاقوامی اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات میں روس پاکستان دوطرفہ تعلقات خصوصاً توانائی شعبے پر بات چیت ہوگی۔ اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورتحال بھی زیر غور لائی جائے گی۔وزیر اعظم کا دورہ، روس اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔وزیرِ اعظم عمران خان دو دہائیوں کے بعد پہلے پاکستانی وزیرِ اعظم ہیں جو روس کا دورہ کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…