منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پولیس نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے کو گرفتار کر لیا

datetime 22  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے کو گرفتار کر لیا، ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بشریٰ بی بی کے چھوٹے بیٹے محمد موسیٰ مانیکا، اس کے کزن محمد احمد مانیکا جو کہ ن لیگ کے ایم این اے احمد رضا مانیکا کا بیٹا ہے اور ایک دوست احمد شہر یار

کو شراب رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، ایف آئی آر کے مطابق، غالب مارکیٹ پولیس نے پیر کی صبح ان کی کار سے شراب برآمد کی تھی اور محمد موسیٰ مانیکا، کزن محمد احمد مانیکا اوران کے ایک دوست احمد شہریار کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔تینوں مشتبہ افراد کے خلاف ایف آئی آر دی پروہیبیشن (انفورسمنٹ آف حدڈ آرڈر، 1979) کی ذیلی دفعہ 3، 4، اور 11 کے تحت درج کی گئی تھی جنہیں ظہور الٰہی روڈ پر پولیس چوکی عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ہسپتال میں معائنے کے دوران شہر یار نشے میں دھت پایا گیا۔ موسیٰ مانیکا اورمحمد احمد مانیکا کو بعد میں مانیکا خاندان کے ایک شخص کی ذاتی ضمانت پر رہا کیا گیا کیونکہ انہوں نے اس وقت شراب نہیں پی رکھی تھی، شہریار نے عدالت سے ضمانت حاصل کر لی ہے۔ پولیس نے برآمد شدہ شراب کے نمونے فرانزک تجزیہ کے لیے بھیج دیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…