منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مہنگائی نے عوام کو زندہ درگور کردیا، بے حس وزیر خزانہ کو پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک نظر آتا ہے، شوکت ترین پر شدید تنقید

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے کہ جب کہ وزیر خزانہ کو اب بھی پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک نظر آتا ہے۔ وزیر خزانہ اپنی اور دیگر وفاقی وزراء کی کرپشن کے ذریعے خوشحالی کی بجائے عوام کی دکھ،

تکلیف اور مشکلات پر نظر ڈالیں،تبھی ان کو احساس ہوگا کہ لوگ کتنی اذیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ حکمرانوں کی ڈھٹائی اور بے حسی کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔ سوئس اکاؤنٹس میں 1400پاکستانیوں کے کھربوں روپے کے اثاثے بے نقاب ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ پانامہ لیکس، پنڈورا پیپرز اور اب سوئس اکاؤنٹس میں ہزاروں پاکستانی منظر عام پر آچکے ہیں، مگر مجال ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ان کے خلاف کسی قسم کا بھی کوئی اقدام کیا ہو۔ ان حکمرانوں کے پاس محض زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم وزیر اعظم عمران خان اور انکی ساری ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ دیکھ چکی ہے۔ ان کے پاس اہلیت، صلاحیت اور قابلیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ حکمرانوں کی کارکردگی اشتہارات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ محمد جاوید قصور ی نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اگر حکمران عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتے تو ان کو اقتدر میں رہنے کا بھی کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ملک و قوم داخلی و خارجی دونوں محاذوں پر مسلسل ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…