ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،شرکا نے پیکا آرڈیننس پر تنقید کو بلاجواز قرار دیدیا

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم جلاس منعقد ہوا، شرکا نے پیکا آرڈیننس پر تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ

الیکٹرانک کرائم پر صدارتی آرڈیننس لانے سے کسی کی عزت کو اچھالا نہیں جاسکے گا۔وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دورہ روس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں دورہ روس انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس دورے سے پاکستان سمیت خطے پر اثر پڑے گا، روس اور پاکستان کے درمیان معاہدوں سے معاشی بہتری آئے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے پیکا آرڈیننس پر تنقید کو بلاجواز قرار دے دیا اور کہا کہ الیکٹرانک کرائم سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے سے کسی کی عزت کو اچھالا نہیں جاسکے گا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے اسلامی معاشرے کی عکاسی مغربی ممالک میں ملتی ہے، جان بوجھ کر پاکستان میں اخلاقیات کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…