ممبئی (این این آئی) زندگی کی 100 بہاریں دیکھنے کا موقع بہت ہی کم لوگوں کو ملتا ہے اور کم و بیش افراد ہی 100 سال مکمل ہونے پر سالگرہ مناتے ہوں گے۔بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد سے تعلق رکھنے والے بسوا ناتھ سرکار نے اپنی 90 سالہ اہلیہ
سرودھونی سرکار سے شادی کی 70ویں سالگرہ اور اپنی 100 ویں سالگرہ پر دوبارہ شادی کی۔اس انوکھی شادی کے جشن میں بسوا ناتھ کے 9 بچوں سمیت پوتا پوتی، نواسا نواسی اور پرپوتوں نے بھی شرکت کی۔ اس عالیشان شادی میں تقریباً 700 لوگوں کو مدعو کیا گیا جنہیں دعوت میں انواع و اقسام کے کھانے بھی پیش کیے گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی 1953 میں ہوئی تھی جن کے 6 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں۔بسواناتھ کے بیٹے نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم کافی عرصے سے سوچ رہے تھے کہ والدین کو ان کی شادی کی سالگرہ پر کوئی دلچسپ تحفہ دیں لہٰذا ہم نے اس تقریب کا سوچا،ہم چاہتے تھے کہ والدین کی شادی نئی نسل کے لیے ایک مثال بنے، ان دونوں میں بہت محبت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بسوا ناتھ کی شادی ہندو روایات کے مطابق ہوئی اور اس میں ہر رسم ادا کی گئی۔