واشنگٹن(این این آئی)امریکی داخلہ سکیورٹی کی وزارت نے حال ہی میں خودکار کتوں کے ذریعے معاونت کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔ یہ روبوٹ کتے امریکا اور میکسیکو کے درمیان سرحد پر گشت کریں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق مذکورہ وزارت کے ذمے داران نے
ان روبوٹ کتوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ اس طرح سرحدی محافظین کی فورس کے عناصر کی سلامتی میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔امریکی وزارت کی جانب سے جاری کی گئی ان روبوٹ کتوں کی تصاویر پر سوشل میں صارفین کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ بہت سے صارفین نے ان تصاویر کو”بلیک میرر”سیریل کے مناظر سے تشبیہ دی ۔امریکی داخلہ سکیورٹی کی وزارت کے ترجمان کے مطابق یہ منصوبہ ابھی زیر بحث ہے۔ ان روبوٹ کتوں کے تعینات کیے جانے کا ابھی تک کوئی نظام اوقات طے نہیں کیا گیا ۔امریکی وزارت نے بتایا کہ روبوٹ کتوں کو جانچنے کے دوران میں ان پر مختلف نوعیت کے کیمرے اور سینسر نصب کیے گئے۔داخلہ سکیورٹی کی وزارت میں سائنس و ٹکنالوجی پروگرام کی ڈائریکٹر برنڈا لونگ کے مطابق جنوبی سرحد انسانوں اور جانوروں کے لیے ایک وحشت ناک جگہ ہے لہذا اس وجہ سے روبوٹ کو وہاں یقینا برتری حاصل ہو سکتی ہے۔کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جیرین پیرک نے بتایا کہ چار ٹانگوں پر حرکت کرنے والے یہ روبوٹ کتے بیٹری سے چلتے ہیں۔